موجودہ دور میں بننے والی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ،یامین ملک

موجودہ دور میں بننے والی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ،یامین ملک
 موجودہ دور میں بننے والی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ،یامین ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف پروڈیوسر یامین ملک نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بننے والی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ،جنہیں بڑی سکرین پر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔یامین ملک نے کہا کہ پاکستانی عوام سینماوں میں اپنی فلمیں دیکھنے کی خواہشمند ہے جن کی پسندیدگی نے پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے ہمیں فلم اور ٹی وی تکنیک کے فرق کو بھی سمجھنا ہوگا۔ نوجوان نسل باصلاحیت مگر تجربہ کار نہیں، اگر ان کی رہنمائی کردی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی فلموں کو قابل فخر مقام دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میکنگ کے حوالے سے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے جس میں فلم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سنیئرز نوجوان ٹیلنٹ کو لیکچرز دیں۔

مزید :

کلچر -