برازیل، جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان مسلح جھڑپیں، 6 افراد ہلاک
ریو ڈی جنیرو (یو این پی) برازیل کے ساحلی شہر ریو ڈی جنیرو میں جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
سعودی عرب، بیٹے نے ماں کو گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں شہر کے مضافاتی علاقے میں ہوئیں جہاں زیادہ تر غریب افراد لاکھوں کی تعداد میں مقیم ہیں،دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں6افراد شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ ریو ڈی جنیرو میں تعینات ملٹری پولیس کی طرف سے ٹویٹر پر جاری بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں جہاں یہ جھڑپیں جاری ہیں۔