بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنی 8 سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنی 8 سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا ...
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنی 8 سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ’’ جوہی پرمار ‘‘المعروف’ ’ کُم کُم ‘‘نے اپنی 8 سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ’ ’ کُم کُم ‘‘بہت جلد اپنے شوہر سچن شروف سے طلاق لے لیں گی۔

’ 2015 میں سعودی عرب نے قطر پر قبضے کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن پھر رک گیا کیونکہ۔۔۔‘ تہلکہ خیز دستاویزات سامنے آگئیں، 2 سال پہلے یہ کام کیوں کیا جانا تھا؟ تفصیلات جان کر آپ کے بھی واقعی ہوش اُڑ جائیں گے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں رشتوں کو بننے اور بگڑنے میں بالکل وقت نہیں لگتا جبکہ اس چمکتی دمکتی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات رشتوں کو ختم کرنے میں بالکل وقت نہیں لگاتیں ، گزشتہ برس بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی علیحدگی کی خبروں نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی اور اب بھارتی ڈراموں کی خوبصورت اور معروف اداکارہ’’ جوہی پرمار ‘‘نے اپنے شوہر’’ سچن شروف‘‘ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا پر ہمیشہ خوش اور مطمئن نظر آنے والی جوڑی ’’جوہی اور سچن ‘‘بہت جلد علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید :

تفریح -