پی سی بی نے محمد عرفان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ، پی سی بی نے فکسنگ کیس میں چھ ماہ کی پابندی ختم ہونے پر فاسٹ باؤلر کو کھیلنے کی اجازت دے دی ۔ محمد عرفان ٹریک پر واپس آگئے ، پیسر کو چھ ماہ کی پابندی ختم ہونے پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ۔ وہ قائد اعظم ٹرافی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ واپڈا کی نمائندگی کریں گے ۔ محمد عرفان سپاٹ فکسنگ کیس میں قانون کی گرفت میں آئے تھے ۔ فکسنگ سکینڈل کے ایک اور کردار شرجیل خان الزامات ثابت ہونے پر پانچ سال کے لیے معطل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اوپنر نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔