احمد شہزاد اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کی کامیاب ترین پاکستانی جوڑی

احمد شہزاد اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کی کامیاب ترین پاکستانی جوڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنراحمد شہزاد اور ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے بابراعظم ٹوئنٹی20مقابلو ں میں پاکستان کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے ہیں۔حالیہ آزادی کپ میں زیادہ رنز بنانے والے دونوں بلے بازوں نے اب تک پانچ بار ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے دو سنچری اور دو ففٹی شراکتوں سمیت 78.80کی شاندار اوسط سے394رنزبنائے ہیں جو کم ازکم 200 شراکتی رنزبنانے والی پاکستانی جوڑیوں میں سب سے عمدہ اوسط ہے جبکہ یہ واحد جوڑی ہے جسے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے میچوں میں دو سنچری شراکتیں قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ان کے بعد مصباح الحق اور شعیب ملک کی دوسری واحد ایسی جوڑی ہے جس نے 50سے زائد اوسط سے 200شراکتی رنز مکمل کئے ہیں۔