سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، پاکستانی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج شروع

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، پاکستانی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ الیون کے خلاف کامیابی کے بعد شاہینوں کا اگلا امتحان سری لنکا کے خلاف ہو گا ،آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا جو 23ستمبر تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے کامیابی کے بعد گرین شرٹس کا اگلاامتحان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہو گا ،آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تر بیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔سات برس بعد پہلی مرتبہ قومی ٹیم مصباح الحق اور یونس خان کے بغیرٹیسٹ سیریز کھیلے گی ۔قومی سلیکشن کمیٹی نے تربیتی کیمپ میں اظہر علی ، شان مسعود، سمیع اسلم ،احمد شہزاد ،بابر اعظم ،اسد شفیق،حارث سہیل ،عثمان صلاح الدین ،سرفراز احمد ،محمد رضوان،یاسر شاہ ،محمد اصغر ،بلال آصف ، میر حمزہ ،محمدعامر،محمد عباس اور وہاب ریاض کو طلب کررکھا ہے ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28ستمبر سے ابوظہبی میں شروع گا ۔