سپاٹ فکسنگ: شرجیل خان پابندی کے خلاف اپیل کریں گے

سپاٹ فکسنگ: شرجیل خان پابندی کے خلاف اپیل کریں گے
سپاٹ فکسنگ: شرجیل خان پابندی کے خلاف اپیل کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان فیصلے کے خلاف اسی ہفتے اپیل دائر کریں گے جس میں پی سی بی قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو چیلنج کریں گے، ان کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کرلیا گیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سے غیرجانبدار ثالث کو کیس بھجوانے کی درخواست کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 5 سال کی پابندی عائد کی تھی جن میں سے اڑھائی سال کی معطل سزا شامل تھی جس کا اطلاق ان کی عبوری معطلی کی تاریخ 10 فروری 2017 سے کیا گیا ہے۔