انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو رواں سیزن کا بڑا جھٹکا
لندن ( نیٹ نیوز )انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو رواں سیزن کا بڑا جھٹکا لگ گیا۔ انجری کے شکار فرنچ انٹرنیشنل پلیئر پال پوگبا کی 3 ماہ تک میدان میں اترنے سے محرومی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔گذشتہ برس یووینٹس سے 79 اعشاریہ 3 ملین پانڈز کے عوض مانچسٹر یونائیٹڈ جوائن کرنے والے 24 سالہ کھلاڑی پال پوگبا یمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔پال پوگبا کو چیمپیئنز لیگ میں باسل کے خلاف میچ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں میدان میں قدم رکھے صرف 18 منٹ ہی ہوئے تھے کہ انہیں ہمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث باہر جانا پڑا۔ذرائع کا دعوی ہے کہ پال پوگبا کو 6 سے 12 ہفتے کی مدت تک باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔