قومی کرکٹر اظہر علی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی سر ی لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سری لنکاکیخلاف28ستمبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے میں طویل عرصے بعد مصباح الحق اور یونس خان کی خدمات سے محروم ہوگی اور اب گرین شرٹس کو موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب ترین بلے باز اظہرعلی کی خدمات میسر نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اظہر علی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے، ٹیم مینجمنٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اظہر علی مکمل فٹ نہیں ہیں ۔