نشے میں ڈرائیونگ ، وین رونی پر 2 سال گاڑی چلانے پر پابندی عائد

نشے میں ڈرائیونگ ، وین رونی پر 2 سال گاڑی چلانے پر پابندی عائد
 نشے میں ڈرائیونگ ، وین رونی پر 2 سال گاڑی چلانے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(نیٹ نیوز)نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر عدالت نے انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان وین رونی پر ڈرائیونگ کی 2 سالہ پابندی عائد کردی ہے۔فٹبالر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی غلطی تسلیم کی، ان پر 2 سال تک گاڑی چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور 170 یورو جرمانہ کے ساتھ 12 ماہ کی کمیونٹی سروس کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد فٹبالر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی فیملی، کلب منیجر اور چیئرمین سے اپنی غلطی پر معافی مانگ چکا ہوں، تمام شائقین سے بھی معذرت خواہ ہوں۔ اپنا جرم تسلیم کر لیا ہے اور کمیونٹی سروس میں اصلاح کی کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ یکم ستمبر کو فٹبالر کو پولیس نے رات کے وقت نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔