برائٹ مارننگ کرکٹ کلب کی جیت
لاہور (سپورٹس رپورٹر)عامر حیات روکڑی کلب کرکٹ چیمپن شپ میں لیگ میچز کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گروپ ڈی کے میچ میں برائٹ مارننگ کرکٹ کلب نے سبزہ زار ایگلٹس کرکٹ کلب کو سخت مقابلے کے بعد 20رنز سے شکست دی مہران گراونڈ اقبال ٹاون میں کھیلے جانے والے میچ میں برائٹ مارننگ نے پہلے کھیل کر 26.1اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے ذیشان اشرف نے 43، عمران اشرف نے 23 اور معاذ علی نے 20رنز کی نمایاں اننگ کھیلی محمد زاہد، حبیب خالد، کاشف علی اور محمد وقاص نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں سبزہ زار ایگلٹس ہدف کے تعاقب میں 38ویں اوور 152رنز پر آل آوٹ ہوگئی محمد زاہد نے 42 اور اور سجاد حسین نے 30رنز بنائے حسنین فیصل نے 4، ثناء مصطفی اور ذیشان بخاری نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔
فاتح ٹیم کے حسنین فیصل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا