120کے الیکشن رزلٹ نے ثابت کر دیا قو م کا اعتماد نوازشریف پر ہے ،کاشف گوہر
لاہور (کامرس رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور یوسی چیئر مین کاشف حسین گوہر نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120کے الیکشن رزلٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ قو م کا اعتماد نوازشریف پر ہے لہذا 2018کے عام انتخابات میں ہر ڈبے سے صرف شیر ہی نکلے گاجبکہ(ن) لیگ ہر ضمنی الیکشن میں کارکردگی کی بدولت کامیاب ہوئی ہے۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں کاشف حسین گوہر نے کہا کہ مریم نواز نے خود کومستقبل کی لیڈر ثابت کردیا ہے۔پاکستان کے چند سیاسی نا بالغ لوگ مریم نواز کو لیڈر تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں لیکن عالمی میڈیا بی بی مریم کو لیڈر مان چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر تقریر میں ووٹرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور جھوٹ ،الزام تراشی اور پروپیگنڈے کیے اس کے باوجود ووٹرز کے ذہن تبدیل نہیں کر سکے۔
مسلم لیگ(ن) کا ووٹرز کسی کے بہکاوے میں نہیں آنے والا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کابینہ ملک و قوم کی تر قی کے لیے اقدامات کا سلسلہ میاں برادران کی قیادت میں جاری رہے گا۔