بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کا اجلاس، امتیاز رشید قریشیبھارت کا دورہ کریں گے
لاہور(پ ر) امتیازرشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان میں فاؤنڈیشن کا اجلاس۔ جس میں فاؤنڈیشن کے 600 کے قریب ممبران نے شرکت کی اس موقع پر پیٹرن چیف مخدوم پیر عبدالرشید قریشی سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کلام پاک سے اجلاس کا آغاز کیا۔ تمام عہدیداران کی متفقہ رائے سے امتیاز رشید قریشی کادورہ انڈیا فائنل کیا گیا۔ اس دورے کا مقصدبھگت سنگھ شہید،راج گرو، سکھ دیو کے کارنامہ کی یادبھگت سنگھ شہید کی 110 سالگرہ کی بابت تازہ کرنا ہے۔ چیئر مین امتیاز رشید قریشی مورخہ20ستمبر 10 بجے براستہ واہگہ بارڈر اپنے دورہ کا آغاز کریں گے۔ اور انہیں فاؤنڈیشن کے عہدیداران جن میں راجہ ذوالقرنین ، سید وقار حسین شاہ عطاء ، کاشف محمود سلیمانی ایڈووکیٹ اور سیاسی سماجی اہم شیخصیات انہیں پاکستان کی جانب سے بارڈر تک رخصت کریں گے اس دورہ میں امتیاز رشید قریشی درگاہ پیر سید عبدالرحمٰن جیلانی کے مزار پر حاضر ہونگے۔