ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے،عابد صدیقی

ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ملک کے مسائل تنہا کوئی بھی جماعت حل نہیں کرسکتی، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو مایوس ہونے کی ضرور ت نہیں پیپلز پارٹی ملک اور قوم کے حقوق شب خون مارنے نہیں دیا جائے گا۔ ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی نااہلی اور بیڈ گورننس کیا ہوگی آج ملک کو زیادہ گڈ گورننس اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے ۔ بلاول بھٹو قوم کی آخری امید ہیں جو ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا ‘ظلم ‘ناانصافی ‘بد عنوانی ‘لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل ملک کو بحرانوں کا شکار کر رہے ہیں۔