کلثوم نواز کی جیت سے پوری قوم خوشی سے جھوم اٹھی،علامہ کرامت عباس
لاہور(فلم رپورٹر)امامیہ علماء و ذاکرین کونسل کے سابق چیئرمین ممتاز مذہبی سکالر علامہ کرامت عباس حیدری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز شریف کی فتح پر پوری پاکستانی قوم خوشی سے جھوم اٹھی ہے ۔اس فتح میں مریم نواز شریف کے ساتھ ساتھْ جہاں تمام کارکنان نے دن رات محنت کی وہیں پر ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری اور راحیلہ آپی کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے ۔عظمیٰ بخاری اور راحیلہ آپی نے دن رات کی پرواہ کئے بغیر جس طرح پورے حلقہ میں جانفشانی کے ساتھ انتخابی مہم چلائی اس پر ان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔مریم نواز شریف نے ثابت کردیا کہ وہ اپنے باپ کی صحیح معنوں میں سیاسی جانشین ہیں۔علامہ کرامت عباس حیدری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے اس جماعت کو 2018ء کے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل ہوگی۔مسلم لیگ(ن)کے مخالفین کو جان لینا چاہیے کہ کامیابی تنقید برائے تنقید سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے حاصل ہوتی ہے۔کرامت عباس حیدری نے کہا کہ شعیان پاکستان ملک کی حرمت پر پر جان دینے والے ہیں ۔