عوام نے ووٹوں کے ذریعے نوازشریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا

عوام نے ووٹوں کے ذریعے نوازشریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام نے میاں نواز شریف کے خلاف فیصلے کو قبول نہیں کیا بلکہ اپنا فیصلہ ووٹوں کے ذریعے سنا دیا ہے۔ نواز شریف اور ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا عوام نے بہترین جواب دیا،ایسے مخالفین ملک اور عوام پر رحم کھائیں اور اپنی انتشار اور ملک کو نقصان پہنچانے والی منفی سیاست چھوڑ کر کوئی اور کاروبار کر لیں،مخالف قوتوں کا جو بھی فیصلہ ہو لیکن عوام کے وزیر اعظم آج بھی میاں نوازشریف ہی ہیں،لاہور کے ضمنی الیکشن نے مخالفین کی سیاست کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے، ،کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے اس ضمنی الیکشن نے2018ء کے عام انتخابات کی ن لیگ کے حق میں راہ ہموار کردی ہے،ن لیگ کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں، عوام نے ان سازشیوں کا 17ستمبر کو منہ کا لا کردیا ہے، اب مخالفین کا سیاسی مستقبل بند گلی میں داخل ہو چکا ہے ،2018ء کے جنرل الیکشن میں بھی ن لیگ ہی جیتے گی