حریک انصافعام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف لاہور میں بھی کلین سویپ کرے گی حلقہ این اے 120 نتائج سے تخت لاہور کی آنکھیں کھل جانی چاہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان بتدریج بیرون ملک بھاگ رہا ہے لیکن عوام انہیں پاتال سے بھی ڈھونڈ لائیں گے۔ قومی اور اجتماعی سوچ میں فقدان کی وجہ سے حکمران جماعت فائدہ اٹھا رہی ہے اور عام آدمی کا استحصال ہو رہا ہے انہوں نے کہا ن لیگی حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ تحریک انصاف کی طویل جدوجہد رنگ لائی ہے۔