ساہیول ٹیچنگ ہسپتال میں ناقص صفائی کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع

ساہیول ٹیچنگ ہسپتال میں ناقص صفائی کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 50لاکھ ماہانہ ٹھیکہ ہونے کے باوجود صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔کنٹریکٹر کمپنی کی جانب سے غیر معیاری اشیاء استعمال کی جا رہی ہیں۔مطلوبہ مشنری بھی دستیاب نہیں اور خاکروب کی تعداد بھی کم ہے۔صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے مریض اور لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا ماہانہ لاکھوں روپے لینے کے باوجود کنٹریکٹر کمپنی اور ہسپتال انتظامیہ صفائی کے مناسب انتظامات کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔