این اے 120کی عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہے یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا، عدنان گورسی

این اے 120کی عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہے یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا، عدنان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 155کے مرکزی رہنما چودھری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ اگر این اے 120 کے عوام شریف حکمران خاندان کے گندے پانی‘ سیوریج ملے پینے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور سب سے زیادہ مہلک بیماریاں پیدا کرنے والے ان کے پیرس میں خوش ہیں۔
۔
اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی آئے تو اس میں فیصل میر کا کیا قصور ہے انہوں نے تو یہاں کے عوام کی حالت بدلنے کے لئے حکمرانوں سے ٹکر لی تھی لیکن عوام خود ہی غلامی کی زندگی میں رہنا چاہتے ہیں اور ان کے نلکے سے جو گندہ پانی آتا ہے وہ اسی میں خوش ہیں تو پھر اس میں پیپلز پارٹی کیا کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 120کی عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہے ، اس حلقہ کا اہم ترین مسئلہ ہے ہر شہری کو صاف پانی مہیا کیا جانا چاہیے جو حکومت کی ذمہ داری ہے مسلسل حکومت مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود ووٹرز نے ان کو ووٹ دیکر اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔