مجلس احراراسلام لاہورداتاگنج بخش ٹاؤن کا اجلاس

مجلس احراراسلام لاہورداتاگنج بخش ٹاؤن کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام لاہورداتاگنج بخش ٹاؤن کا اجلاس خواجہ ایوب بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں امجد حسین وائیں زبیراحمد ،ملک محمدیوسف ،حافظ محمد علی،عبدالحئی بٹ،گوہرایوب،قاری عمرفاروق اور دیگر نے شرکت کی اس اجلاس میں 21ستمبر جمعرات کو ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں ہونے والی ’’سالانہ کل جماعتی ختم نبوت کانفرنس‘‘کے انتظامات کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد ایوب بٹ نے کہا کہ 7ستمبر 1974ء کوبھٹو مرحوم نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردے کر مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا تھا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہماری جان اولاد سب کچھ حاضر ہے یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ہمیں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں پیدا کیا اور ہمارے ذمہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام لگایا یہ ہماری خوش نصیبی ہے