حکومتی پالیسیوں کے باعث ان ڈائریکٹ ٹیکس بڑھ رہے ہیں،نبیل طارق

حکومتی پالیسیوں کے باعث ان ڈائریکٹ ٹیکس بڑھ رہے ہیں،نبیل طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق نے کہاہے کہ حکومت کی ناقص پالیسی کے پیش نظر ان ڈائریکٹ ٹیکسوں جن میں ود ہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس وغیرہ پر انحصار بڑھ رہا ہے جو مہنگائی اور استحصال کی سب سے بڑی وجہ ہے لیکن نہ حکومت اشتہار بازی میں کمی کرتی ہے نہ اخراجات پر کٹ لگاتی ہے نہ بلا جوازبھرتیاں بند کرتی ہے اور نہ ہی اربوں روپے کی بے نظیر انکم سپورٹ سے بھکاری پیدا کرنے سے باز آتی ہے۔ کارو بار میں حکومت کو بو جوہ صرف پولٹری کا شعبہ ہی نظر آتا ہے جبکہ ملک میں سب سے زیادہ اور ایڈوانس ٹیکس گڈز ٹرانسپورٹ اداکر تے ہیں