محکمہ تحفظ ماحول کا مشاورتی اجلاس،موسمی تغیرات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ
لاہور(لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز کی زیرصدارت کلائمیٹ چینج سے متعلق محکمہ تحفظ ماحول کے سیکرٹریٹ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری تحفظ ماحول ریٹائرڈکیپٹن سیف انجم، ڈائریکٹرز تحفظ ماحول نسیم الرحمان توقیر قریشی اور مختلف این جی اوز اور سٹیک ہولڈرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈائریکٹر نسیم الرحمان نے اجلاس کو موسمیاتی تغیرات کی موجودہ صورت احوال اور محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ماحول کے تحفظ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اس ضمن میں محکمہ تحفظ ماحول اپنے تمام سٹیک ہولڈر زکے ساتھ مل کر کام کررہا ہے اور ہمیشہ سے ہی انوویٹو کام اور تجاویز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ماحولیاتی سٹینڈرذ پرپورا اتر کر ہی تجارتی امور اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جاسکتا ہے موجودہ انوائرمنٹل ایشوز کے پیش نظریو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے ایکسپرٹس سے تکنیکی سطح پر تحقیق بھی کروا ئی جارہی ہے محکمہ نا صرف بین الاقوامی ماحولیاتی ماہرین سے اپنے سٹاف کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے ٹریننگ اور ورکشاپس کروا رہا ہے بلکہ محکمہ کی ری سٹریکچرنگ بھی کی جائے گی انہوں نے اپنے سٹیک ہولڈرز کو پیشکش کی کہ ماحول دوست تجاویز سے متعلق پرپوزل بنا کر دیں تاکہ قابل عمل حکمت عملی اپنا کر اپنے ماحول کو آلودگی سے بچایاجاسکے۔