حکمران غریبوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھائے بغیر نہیں جیت سکتے،روحی کھوکھر

حکمران غریبوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھائے بغیر نہیں جیت سکتے،روحی کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) مووآن پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور این اے 120لاہور سے سابقہ امیدوارقومی اسمبلی روحی کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران غربت اورجہالت کافائدہ اٹھاتے ہیں،ورنہ وہ کسی صورت نہیں جیت سکتے،خاموش اکثریت بھی حکمرانوں کے ظلم وستم اورچوریوں میں برابرکی شریک ہو،ان کے ووٹ کاسٹ نہ کرنے سے چور بار بار جیت جاتے ہیں ۔بیچارے عام لوگ حکمران اشرافیہ کے زراورزور سے مرعوب ہوجاتے ہیں ۔ دوخاندانوں نے پاکستان کی قومی سیاست میں اپنی ناجائزاجارہ داری قائم رکھنے کیلئے عوام کاغلام بنالیاہے ۔ پاکستان میں موروثی سیاست ،غربت اورجہالت کاآپس میں گہراتعلق ہے۔روٹی اورروزگار کیلئے پریشان لوگ اپنے ضمیر یا دماغ نہیں بلکہ پیٹ کی آواز پرفیصلے کرتے ہیں ۔این اے 120میں غربت اور جہالت نے انتخابی نتیجہ تبدیل کردیا۔این اے 120کے عوام کاشکریہ اداکرنے کے دوران مختلف مقامات پرووٹرز سے گفتگوکرتے ہوئے روحی کھوکھر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کی نیت سے لاہورمیں شاہراہوں کاجال توبچھادیا مگرانہوں نے شہریوں کومختلف موذی بیماریوں سے بچانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔لوگ پینے کے صحتمندپانی اورملاوٹ سے پاک ادویات سے محروم ہیں ۔