پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو اندر جانے ہی نہیں دیا گیا،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو اندر جانے ہی نہیں دیا گیا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لاہور کے این اے 120کے ضمنی الیکشن میں ایک بار یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ ایک (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کا الیکشن تھا میڈیا والوں کو الیکشن کمیشن نے خصوصی سیکورٹی کارڈز جاری کرنے کے باوجود بھی پولنگ سٹیشنوں کے اندر جانے کی اجازت نہ دی (ن) لیگ والے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر ہر پولنگ سٹیشن میں اپنی مرضی کرتے رہے اور اب تو میڈیا نے بھی دکھا دیا ہے کہ ایک مرنے والے شخص کا ووٹ بھی (ن) لیگ والوں نے ڈال دیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح کے الیکشن کمیشن کے انتظامات تھے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ سٹیشنوں کے اندر جانے کی اجازت ہی نہیں دی گئی ۔