عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے زیر اہتمام سالانہ تاریخی تحفظ ناموس رسالت ؐ سیمینار

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے زیر اہتمام سالانہ تاریخی تحفظ ناموس رسالت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے زیر اہتمام سالانہ تاریخی عظیم الشان ختم نبوت و تحفظ نامو س رسالت سیمینار میرج ہٹ شادی ہال وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوا ، سیمینار کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکز ی رہنمامولانا اللہ وسایا نے کی ۔سیمینارمیں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔قادیانی ایک سازش کے تحت3 197 ء کا دستورختم کرا کرخود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں ۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا ،جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،جمعیہ اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک،تنظیم اسلامی کے امیرحافظ عاکف سعید،پیرعبدالرحیم نقشبندی ، لال مہدی،مولانا عبدالرحمن،مفتی شیر محمد علوی ، مولانا نعیم اللہ فاروقی،قاری علیم الدین شا کر ، مولانا خورشیدعالم، مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ ،قاری جمیل الرحمن اختر، پیر رضوان نفیس ، عالمی مجلس کے مرکزی راہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مولانا محمدقاسم گجر ، مولانا عبد النعیم،قاری عبدالعزیز ، قاری عبدالعزیز،مولانا قاری محمدمعاویہ مکی،مولانا غضنفرعزیز،مولانا عبدالرحمن،حافظ محمدنعمان حامدمولانا اسلم ندیم، سمیت متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔