غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے آمدنی پر ٹیکس کیخلاف پی سی بی کی درخواست
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے ہونے والی آمدنی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاری انکم ٹیکس نوٹس کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں جاری انکم ٹیکس شو کاز نوٹس کی سماعت کی،پی سی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھیلوں کے کے فروغ کا قومی ادارہ ہے، حکومتی پالیسی کے تحت یہ ادارہ ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنی ہے، ایف بی آر نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے موقع پر انہیں 2 سال کے لئے 40 کروڑ کا ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا ہے،انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 40 کروڑ کا ریکوری نوٹس جاری کردیا ہے۔عدالت جاری کیے گئے ٹیکس نوٹس کو کالعدم قرار دے۔
پی سی بی ،ٹیکس