محکمہ تعلیم ٹریننگ سنٹرز کے ملازمین کی برطرفیاں روک کرجواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کے ٹریننگ سنٹرز کے ملازمین کی برطرفیاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ تعلیم سے 3 اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔عدالت نے برطرفیوں کے خلاف تمام ملازمین کی درخواستیں بھی یکجا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ملازم بلال حسن کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ پروگرام میں ملازم تھے، پروگرام کے تحت 200ملازمین کو جون 2013ء میں مستقل کیا جانا تھا لیکن محکمے نے صوبے بھر میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے بلاجواز برطرف کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم