ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے ٹیکس دہندگان کا آڈٹ روکنے کا حکم

ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے ٹیکس دہندگان کا آڈٹ روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے ٹیکس دہندگان کا آڈٹ کرنے سے روک دیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ عبوری حکم امتناعی مائی لاجسٹک کمپنی کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار کی طرف سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے 2013ء میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی اور ٹیکس سال کے دوران ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کو ٹیکس آڈٹ سے بھی استثنیٰ دیا گیا،کمشنر کی بجائے ایڈیشنل کمشنر ٹیکس دہندگان کو ایمنسٹی سکیم کے سال کے ٹیکس آڈٹ کے نوٹسز جاری کر رہے ہیں ۔عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 18اکتوبر کو ایف بی آر سے تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔
ایمنسٹی سکیم

مزید :

صفحہ آخر -