پلاٹ خریداری فراڈ کیس، تھانہ کوتوالی پولیس اور مدعی مقدمہ کو طلب

پلاٹ خریداری فراڈ کیس، تھانہ کوتوالی پولیس اور مدعی مقدمہ کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پلاٹ خریداری فراڈ کیس میں 5اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کر کے تھانہ کوتوالی پولیس اور مدعی مقدمہ کو طلب کر لیاہے۔جسٹس عبدالسمیع خان نے خالد محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عبدالحفیظ اور طاہر فاروق نے 9 لاکھ روپے میں پلاٹ کا سودا کیا، پھر پتہ چلا کہ طاہر فاروق بھی پلاٹ کا مالک نہیں، بعدازاں عبدالحفیظ نے سیل ڈیڈ میں جعلی طریقہ سے اپنا نام شامل کیا۔ فریقین کے مابین مقدمہ بازی چل رہی ہے اور مجھے یہ الزام لگا کر کہ میرے کہنے پر ملزم عبدالحفیظ نے اپنا نام جعلی طریقے سے سیل ڈیڈ میں شامل کیا۔
پلاٹ خریداری

مزید :

صفحہ آخر -