کرپشن خاموش قاتل ، ملک پر کینسر کی طرح انثر انداز ہوتی ہے : چیئر مین نیب

کرپشن خاموش قاتل ، ملک پر کینسر کی طرح انثر انداز ہوتی ہے : چیئر مین نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی خاموش قاتل اور ملک پر کینسر کی طرح اثر اندز ہوتی ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کریں، نیب ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب بلوچستان کے الوداعی دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی نے کہا کہ آپ کے الوداعی دورے کے موقع پر نیب بلوچستان میں آپ کا خیرمقدم کرنا میرے لئے خوشی کا مقام ہے۔ چیئرمین نیب نے ہمیشہ بلاخوف و خطر اپنے فرائض کی ادائیگی میں نیب افسران کی رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہم نے 2014ء سے 2017ء کے دوران آپ کی ولولہ انگیز قیادت میں بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ، بدعنوان عناصر کی گرفتاریوں اور ان سے اربوں روپے برآمد کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کل جب آپ نے موجودہ چیئرمین نیب کا یہ عہدہ سنبھالا ہے ان برسوں میں ادارے میں محنت، عزم اور شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر آغاز کا انجام ہوتا ہے اور ہر انجام کا نیا آغاز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی ولولہ انگیز قیادت کے باعث نیب میں اصلاحات کا عمل شروع ہوا ہے اور نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارہ کے طور پر پاکستان میں زیرو کرپشن سو فیصد ترقی کے ہدف کے حصول کیلئے ہمیں اپنی کوششوں کو دوگنا کرکے اس میں تیزی لانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جیسی مضبوط قیادت ہی ادارے کو انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے درست سمت کی جانب گامزن کر سکتی ہے جس پر من و عن عمل کیا گیا جس سے نیب بلوچستان کی کارکردگی کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں، ہم نے بدعنوان عناصر کو گرفتار کیا ہے اور لاکھوں روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -