آئندہ برس 10400 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی،گورنر سندھ

آئندہ برس 10400 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی،گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہے اور سی پیک کے منصوبے اس ضمن میں اہم کردار ادا کریں گے، ان کی تکمیل سے نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ بیروزگاری میں بھی کمی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کی انجینئرنگ اور کنسٹرکشن کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے عہدیداروں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سی پیک میں خصوصاً توانائی کے 34 ارب ڈالر کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک بھر میں بجلی وافر مقدار میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سال اپریل تک 10400 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں داخل ہوجائے گی ۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -