ا نتخابی عمل متعلقہ اداروں کی معاونت کے بغیر کبھی ممکن نہیں ہوتا: الیکشن کمیشن

ا نتخابی عمل متعلقہ اداروں کی معاونت کے بغیر کبھی ممکن نہیں ہوتا: الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 120 میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے ا نتخابی عمل ملک کے مختلف اداروں کی معاونت کے بغیر کبھی ممکن نہیں ہوتا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد میں پاک فوج اوررینجر کا کردار قابل تحسین جبکہ پنجاب پولیس اور دیگرحکومتی اہلکاروں نے جا نفشانی سے فر ا ئض سرانجام دئیے ،پریذائیڈنگ افسران اور تما م پولنگ عملہ نے بھی ایمانداری اور پیشہ ورانہ طریقے سے احسن کردار نبھایا ہے ، الیکشن کمیشن کی نگرانی کیلئے بنائی گئی مانیٹرننگ ٹیمیں بھی انتخابی عمل میں چوکنا رہیں ،میڈیا کا کردار ذمہ دارنہ اور قابل ستائش رہا۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -