چیف جسٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد، سکیورٹی انتظامات سخت

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد، سکیورٹی انتظامات سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روزسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں انتظامی امور نمٹائے ۔ چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد پر سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیااورعمارت کا کنٹرول رینجرز کے جوانوں نے سنبھال لیا، انہوں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپنے چیمبر میں بیٹھ کرانتطامی امور نمٹائے،چیف جسٹس پاکستان لاہور میں دو یوم گزار کر اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے عدالت عظمیٰ کی بلڈنگ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔
رجسٹری آمد

مزید :

صفحہ آخر -