قومی اسمبلی میں پانچویں روز بھی کورم نامکمل،اجلاس ملتوی

قومی اسمبلی میں پانچویں روز بھی کورم نامکمل،اجلاس ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس پانچویں روز بھی کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کرناپڑ ا ہے‘ پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس مسلسل پانچویں روز کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کرناپڑا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ نشاندہی پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے کی۔اجلاس کی کارروائی کو روک دیا گیا اور گنتی شروع کی گئی گنتی کے بعد کورام پورا نہ تھا۔ جس پر اجلاس کو آدھا گھنٹے کیلئے معطل کردیا لیکن اس کے بعد بھی کورم پورا نہ ہوسکا۔
کورم نامکمل

مزید :

صفحہ آخر -