الیکشن کمیشن کا دوغلا پن کھل کر سامنے آ گیا ، اعجاز چودھری

الیکشن کمیشن کا دوغلا پن کھل کر سامنے آ گیا ، اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ماہ کی این اے 120 پی ٹی آئی کی انتخابی کیمپین نے نواز شریف کے 30سالہ حکمرانی میں بڑا شگاف ڈال دیا ہے این اے 120کے الیکشن میں تحریک انصاف کے ووٹوں میں چھ فیصد اضافہ جبکہ (ن) لیگ کے ووٹوں میں گیارہ فیصد کمی ہوئی ہے مریم نواز ہر وقت سازش کی باتیں کرتی رہتی ہے ، 180ایچ اور 90شاہراہ پر سرکاری وسائل سے کھانے کھلائے گئے نیب کی کاروائی پر پیش نہ ہونے والے عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان گٹھ جوڑ ہو گیا ہے ،سرکاری وسائل کا بے دردی سے استعمال کیا گیا ہے ،این اے 120 کی عوام نے مافیا کے خلاف نکل کر کھلم کھلا تحریک انصاف کی سپورٹ کی ہے ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے این اے 120کی کیمپین بھرپور طریقے سے چلائی ہے ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا کرپٹ ٹولہ آپس میں مک مکا کر لیا ہے ، الیکشن کمیشن کا دوغلا پن کھل کر سامنے آ گیا ہے ، الیکشن کمیشن کے نا مناسب رویے کی مذمت کرتے ہے ۔
اعجاز احمد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -