لاہور کے الیکشن میں خدمت اور ترقی کی سیاست جیت گئی ،خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ لاہور کے الیکشن میں خدمت اور ترقی کی سیاست جیت گئی ، ثابت ہو گیا کہ محمد نواز شریف کے ساتھ عوام کی محبت لازوال ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں چلڈرن پارک کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120کا الیکشن عوام کی اس رائے کادوٹوک اظہار ہے کہ وہ محمد نواز شریف کو بے گناہ سمجھتے ہیں اور ان کے خلاف ہونے والے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ۔ بعد ازاں سماجی و سیاسی رہنما شیخ عبدالغفار کی رہائش پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور بے مثال ترقی کی بدولت عوام کی دلوں میں بستی ہے،انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ 2018ء میں بھی ایک عظیم الشان کامیابی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئے گی۔