جنیوا میں پاکستان مخالف مہم، سوئٹرز لینڈ کے سفیروں کی دفر خارجہ طلبی
اسلام آباد،جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر سوئٹزر لینڈ کے سفیر دفتر خارجہ طلب کر کے پا کستا ن نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی تھما تے ہوئے کہاہے مذکورہ مہم پاکستانی سالمیت و خود مختاری پر حملہ ہے جو عالمی قو ا نین کی شدید خلاف ورزی ہے ۔ پیر کو دفترخارجہ نے سوئٹزر لینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو طلب کرکے جنیوا میں ہونیوالی پا کستا ن مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا اورکہا سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے،ادھر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو مراسلہ بھیج کر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ سو ئس حکا م کو بھجوائے گئے مراسلے میں فرخ عامل نے کہابلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جسے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں نما ئند گی حاصل ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ میں ’آزاد بلوچستان‘ کا نعرہ پاکستان کی سالمیت و خود مختاری پر حملہ ہے۔جنیوا میں جگہ جگہ آویزاں اشتہار و ں اور بسوں پر جاری تشہیری مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے مراسلے میں سوئس حکومت سے شدید احتجاج کیا اور اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ایک کالعدم اور دہشت گرد تنظیم ہے، برطانیہ اور امر یکہ میں بی ایل اے کے کئی نمائندے دہشت گرد قرار دئیے جا چکے ہیں ، کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور معصو م شہریو ں جن میں بچے ، خواتین، مسیحی برادری اور شیعہ آبادی شامل ہیں کی قاتل ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے سوئس سرزمین کا استعما ل ناقا بل قبول ،اور اقوام متحدہ کا دفتر رکھنے والے پرامن شہر جنیوا میں دہشت گرد سرگرمیاں تشویش کا باعث ہیں جبکہ کالعدم بلوچ لبر یشن آر می کے دہشت گردوں نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیلئے جنیوا کا استعمال کیا۔ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے سامنے پاکستان دشمن عزا ئم کا ہونا ا نتہائی تشو یشناک ہے لہٰذا سوئٹزرلینڈ حکومت پوری قوت و سنجیدگی سے ان اشتہاروں کے معاملے سے نمٹے،جنیوا شہر کے حکام کو کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے بارے میں آگاہ اورمعاملے کی تحقیقات کرکے آئندہ ایسا ہونے سے روکنے سمیت کالعدم بی ایل اے کے د ہشتگر دو ں اور اشتہاری کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مشن اور سفارت کاروں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔
پاکستان احتجاج