افغان مسئلہ مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے: تہمینہ جنجوعہ

افغان مسئلہ مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے: تہمینہ جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکہ کے نائب سیکرٹری اسٹیٹ ٹام شینن سے نیویارک میں ملا قا ت کی اورڈونلڈٹرمپ کی افغانستان سے متعلق نئی پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔دفترخارجہ کے مطابق پیرکے روزنیویارک میں ہونیو ا لی ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکہ کے نائب سیکرٹری اسٹیٹ تام شینن سے کہا افغان امن کامعاملہ بات چیت کے ذریعے حل کیاجاسکتاہے ،پاکستان افغان امن کیلئے مثبت کرداراداکرتارہے گا،افغانستان میں داعش کوشکست دینے کیلئے پاکستان اور ا مر یکہ کا اشتر ا ک ضروری ہے ۔ پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے ،خواہش تھی پاکستان امریکہ کیساتھ مستقبل میں مضبوط تعلقات استوا ر کرے ،حالیہ امریکی بیانات سے پاکستان کاسخت ردعمل سامنے آیا۔پاکستان اورامریکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں گے ،واضح رہے سیکرٹری خارجہ تہمینہ درانی اقوام متحدہ کے 72ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجودہیں۔
تہمینہ جنجوعہ

مزید :

علاقائی -