کراچی، سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروشی کرنیوالے 4 ملزم گرفتار

کراچی، سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروشی کرنیوالے 4 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروش کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کیمطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروش کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ 8 افراد پر مشتمل ہے جن کے گرفتار ہونے والے چار کارندوں میں اشرف، تبسم، احسن اور طحہٰ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا، خاص طور پر فیس بک کے ذریعے منشیات فروشی کے لیے لوگوں تک رسائی حاصل کرتے تھے جن میں ان کا خاص ہدف خواتین ہوتی تھیں۔ایس ایچ او درخشاں اورنگزیب خٹک کے مطابق پولیس فیس بک پر اس آپریشن کا خود حصہ تھی اور پولیس نے ہی ملزمان سے منشیات خریدنے کی پیشکش کی، ملزمان کو جگہ کا بتاکر بلایا گیا جہاں انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جب کہ ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
منشیات فروش

مزید :

علاقائی -