چوری وڈکیتی کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جودیشل مجسٹریٹ نے چوری اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان کے روبرو گرین ٹاؤن پولیس نے ملزم اشرف علی کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ،تفتیش کے دوران ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے، ملزم کے قبضے سے نقدی،لیپ ٹاپ اور موبائلز فونز برآمد کئے جا چکے ہیں۔