گراں فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2ملزمان ضمانت پر رہا

گراں فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2ملزمان ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصرنے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کی 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔باغبانپورہ پولیس نے ملزمان علی اویس اور زاہد کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

مزید :

علاقائی -