صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اورگاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سند رکے علاقے میں کا شف کی فیملی کو یر غما ل4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔غا لب ما ر کیٹ کے علا قے میں ند یم کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ85ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ میںیا سرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ40 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ پر انی انا ر کلی کے علا قہ میں نعما ن کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ستو کتلہ کے علا قہ سے اشفا ق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ہڈ یا رہ کے علا قہ میں عمر ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر65ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ شفیق آ با د میں فیصل،ریس کو رس میں واحد کی گاڑیاں اورشما لی چھا ؤ نی میں منو ر شا ہ کی مو ٹر سا ئیکل ایل زیڈ ایل 3579،لا ڑ ی اڈہ میں محسن،منا واں میں احسن ،شا د ما ن میں ایو ب اورما ڈل ٹا ؤ ن میں انو ار کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -