جعلی ویزہ پر سفر اورفراڈا میں ملوث3 ملزم ایف آئی کے حوالے

جعلی ویزہ پر سفر اورفراڈا میں ملوث3 ملزم ایف آئی کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی ویزے اور پاسپورٹ پر 5ملکوں کا سفرکرنے والے ملزم کو 21ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کو تفتیشی افسر نے بتایا کہ رحمت علی ہانگ کانگ سے ڈیپورٹ ہوا،پہلے ایران، ترکی اور پھر یونان اور وہاں سے اٹلی جانے کا الزام ہے۔ سات روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کی رقم خرد برد کرنے والے ملزم یو بی ایل سرکلر روڈ کے برانچ مینیجر کو 19ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کے روبرو ایف آئی اے نے ملزم محمد وسیم کو پیش کیا، موقف اختیار کیا کہ ملزم پر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے 15لاکھ 80ہزار روپے خرد برد کرنے میں ملوث ہے،عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ دیدیا۔ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے دبئی ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر شہری کو لاکھوں روپے سے محروم کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کے روبرو ایف آئی اے نے موقف اختیار کیاکہ ملزم پر 7لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے، دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم لوٹی۔شہری کو لاکھوں روپے سے محروم کرنے والے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -