شہری کی زمین پر قبضہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیوو سوسائیٹی کاہنہ کی جانب سے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ آصف ریاض درخواست گزار عبدالعزیز کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ماڈل ہاؤسنگ انکلیوو سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے سادہ لوح لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے،وسائیٹی سادہ لوح لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے ترقیاتی کام کر رہی ہے،تمام زمینوں کی فرد ملکیت درخواست گزار کے نام پر ہیں،عدالت نے ایس ایچ او کاہنہ کو حکم دیا تھا کہ رپورٹ پیش کی جائے، مگر ایس ایچ او کاہنہ نے رپورٹ پیش نہیں کی ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایس ایچ او کانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے20ستمبر تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹرماڈل انکلیوو سوسائیٹی کاہنہ فرحان چیمہ اور اسلم سندھو کو بھی طلب کر لیاہے۔