ڈینگی لاروا کی افزائش کے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈینگی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اسد کے روبرو لیاقت آباد پولیس نے ملزم اسحاق علی کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈینگی انسپکشن ٹیم نے دوران چیکنگ ملزم کے گھرسے ڈینگی لاروا برآمد کیا، ملزم کی غفلت کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوا،ملزم کے خلاف ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔