ڈکیت ، چور گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزم گرفتار ، لاکھوں کا مسروقہ مال وناجائز اسلحہ برآمد
لاہور(خبرنگار) سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی اورچوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دیلا ڈکیت و چور گینگ کے2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں کے دوران لوٹا ہوالاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی اے ندیم عباس کو ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا۔جس کے تحت سی آئی اے کی سپیشل پولیس ٹیمیں شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔ایس پی سی آئی اے نے انچارج اغواء برائے تاوان سٹاف طارق الیاس کیانی کی سربراہی میں سب انسپکٹر احسان الٰہی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے مختلف خفیہ معلومات کی روشنی میں دیلا ڈکیت و چور گینگ کے سرغنہ عدیل عرف دیلا اور اس کے ساتھی رمضان عرف قیدو کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیاہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اورچوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان اپنے طریقہ واردات میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے علاوہ ازیں ملزمان نقب لگا کر چوری کی وارداتیں بھی کرتے تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس قبل بھی ڈکیتی اور چوری کے متعددمقدمات میں جیل جا چکے ہیں اور جیل سے رہا ہوتے ہی نیا گینگ تشکیل دے کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں ۔
دیلا ڈکیت