ننکانہ، محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسر سائز کا انعقاد
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ سول ڈیفنس ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام فوارہ چوک نزد مرکزی امام بارگاہ سید والہ میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیاجس میں بم دسپوزل سکواڈ ، ریسکیو1122، پولیس ، سپیشل برانچ ،انسداد دہشت گردی ،ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس سمیت دیگر ضلعی محکموں کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔
آزمائشی مشق میں دہشت گردی سے نمٹنے ، ہنگامی حالات میں جان بچانے ، آگ سے بچنے ، شہری دفاع سمیت دیگر ایمر جنسی سروسز کے بارے آگاہی دلائی گئی موک ایکسر سائز میں فرضی بم بلاسٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں کو فرضی زخمی کیا گیا ، زخمی ہونے والے افراد کو محکمہ صحت اور ریسکیو1122کے عملہ نے سول ڈیفنس کے رضا کاروں کی مدد سے ایمبولینس میں منتقل کیا گیا
موک ایکسر سائز