گودام میں گیس بھرنے سے 2مزدور جاں بحق، 2بیہوش ہسپتال داخل
لاہور (خبرنگار؍ کرائم رپورٹر)(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال کے علاقے میں کیلے کے گودام میں گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق، جبکہ 2 بے ہوش ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے جبکہ بے ہوش افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت بدستور خطرے میں بتائی جاتی ہے ، تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں سبزی منڈی میں واقع شفیق نامی کیلے کے گودام میں کچے کیلے کو پکانے کے دوران دھویں کے باعث 2 مزدور25سالہ اختر اور 16سالہ عمر دم گھٹنے کی وجہ سے موقع پر دم توڑگئے جبکہ حنیف اور ارشاد بے ہوش ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم بھجوا کر ہوش ہونے والے مزدوروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق واقعہ میں جاں بحق اور بے ہوش ہونے والے مزدور کئی سالوں سے شفیق کے گو دام میں مصنو عی طر یقے سے کچے پھلو ں کو پکا نے کا کام کرتے تھے دو روز قبل انہوں نے گودام میں کچے کیلے کو پکانے کے لیے آگ لگائی تھی گزشتہ روز چاروں افراد گودام سے کیلے نکالنے کے لیے اندر داخل ہوئے مگر اندر دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کا سانس بند ہو گیا جس کے نتیجے میں عمر اور اختر جاں بحق جبکہ خنیف اور اورشاد تاحال بے ہوش ہیں حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمر کا تعلق پاکپتن جبکہ جاں بحق ہونے والا اختر اور بے ہوش ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بہاولنگر سے ہے ان کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے ان کی جانب سے درخواست آنے کے بعد قانونی کاروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔