ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے کورس 16اکتوبر سے سہالہ اور لاہور میں شروع ہوگا

ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے کورس 16اکتوبر سے سہالہ اور لاہور میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کرائم رپورٹر,خبر نگار) ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے جونئیر کمانڈ کورس 16اکتوبر کو سہالہ پولیس ٹریننگ کالج اور چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں مشترکہ طور پر شروع ہو رہا ہے کورس میں 40ڈی ایس پیز شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے لازم قرار دیا جانے والا جونئیر کمانڈ کورس سہالہ پولیس ٹریننگ کالج راولپنڈی اور چوہنگ ٹریننگ پولیس کالج لاہور میں 16اکتوبر کو شروع ہو رہا ہے ۔ جونئیر کمانڈ کورس میں لیگل کیڈر کے 6ڈی ایس پیز اور جنرل ایگزیکٹیو برانچ کے 34ڈی ایس پیز شرکت کریں گے ۔ کورس میں 1993کے پی سی ایس انسپکٹرز اور رینکرز ڈی ایس پیز شامل ہیں ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے کورس میں شرکت کرنے والے ڈی ایس پیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے

مزید :

علاقائی -