وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمرا ہ وزیر صحت ڈاکٹر میندھرو کا سکھر کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کے ہمرا ہ صو با ئی وزیر صحت ڈاکٹر میندھرو نے گزشتہ رو ز کارڈیالوجی ہسپتا ل سکھر ،ایس آئی یو ٹی سکھر اور سکھر کینسر ہسپتا ل کا دورہ کیا اس مو قع پر کا ر ڈیا لو جی ہسپتا ل سکھر کی نوتعمیر شدہ عمارت کے مختلف حصو ں کو دیکھتے ہو ئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا دعلی شا ہ نے ہدایا ت دیں کہ 300بسترو ں کے اس ہسپتا ل میں در کا ر تما م مشینر ی ،ڈاکٹرز اور عملے کی فرا ہمی کے لئے تیز تر اقدا ما ت کئے جا ئیں اور ہسپتا ل کو علا ج و معا لجہ کے لئے جلد از جلد فعال کیا جائے ۔انہو ں نے واضح کیا کہ ضرورت پڑ نے پر ہسپتا ل میں بسترو ں کا اضا فہ بھی کیا جا ئے گا ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے صوبا ئی وزیر صحت کے ہمرا ہ ایس آئی یو ٹی سکھر ہسپتا ل کے دور ے میں ہدایا ت دیں کہ آئندہ تین ما ہ میں ایس آئی یوٹی سکھر کی ایمر جنسی کو فعا ل کر دیا جا ئے ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ اور وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے سکھر کینسر ہسپتا ل کا بھی دورہ کیا اور ہسپتا ل کو جلد از جلد فعال کر نے کے لئے افسرا ن کو ضروری ہدا یا ت دیں ۔قبل ازیں وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یو نیورسٹی لا ڑ کا نہ کا دورہ بھی کیا اور یو نیورسٹی میں ڈی ۔فا ر میسی کی فیکلٹی کا افتتاح کیا اور کہا کہ ڈی ۔فا ر میسی فیکلٹی میں تعلیم و تدریس سے ادویا ت کے شعبے میں تحقیق کے نئے دروازے کھلیں گے اور صو بے کو ما ہر فا ر ما سسٹ میسر آسکیں گے ۔اس مو قع پر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یو نیورسٹی لا ڑ کا نہ کے مختلف شعبو ں کا بھی دو ر ہ کیا ۔